ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانڈیا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
یہ کارروائی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران رونما ہونے والے واقعے کے بعد کی گئی۔ میچ ریفری راجیو سیتھ نے ہاردک پانڈیا کو لیول ون خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کا تعلق کرکٹ آلات کے غلط استعمال سے ہے۔
رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر نے غصے میں آ کر کریز پر واپس جاتے ہوئے بیلز کو زور سے ہٹایا، جو آئی پی ایل قوانین کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا قبول کرلی۔
مزیدپڑھیں: کنگنا رناوت کا نوجوان لڑکیوں کو مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ
آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق لیول ون خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ ہاردک پانڈیا اپنی جارحانہ قیادت اور جذباتی انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم اس واقعے کے بعد ان کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔












جمعرات 21 مئی 2026 