امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ قریب ہے تاہم اگر اچھا معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی دوبارہ کی جا سکتی ہے۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، اور اس پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایران نے بعض بنیادی شرائط ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جسے وہ بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق معاہدہ طے پانے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیا جائے گا، جو عالمی توانائی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
مزیدپڑھیں:حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران خطے کے کئی ممالک پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور اس وقت معاشی و سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایک سخت مذاکرات کار ہے، اس لیے مذاکرات میں وقت لگ رہا ہے، تاہم انہیں جلد بازی نہیں ہے کیونکہ جلد فیصلے سے غلط معاہدہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مناسب معاہدہ نہ ہوا تو امریکا دوبارہ فوجی آپشن استعمال کر سکتا ہے۔












اتوار 31 مئی 2026 