برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز (Reuters) کے مطابق لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سفارتی رابطہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں خطے کی صورتحال حساس بنی ہوئی ہے۔ ان حالات کے اثرات لبنان تک بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اس دوران خطے میں سفارتی روابط اور ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں سرگرم ہے۔
مزید پڑھیں؛اسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان
لبنانی فوج کے بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ آرمی چیف پاکستان کا دورہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں، تاہم دورے کے مقاصد اور مدت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔












ہفتہ 6 جون 2026 