غزہ سٹی (Gaza City) میں شادی کی ایک تقریب کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید اور 15 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اسی دوران علاقے میں دو میزائل داغے گئے، جو براہِ راست اجتماع کے مقام پر گرے، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہو گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں؛غزہ: عیدالاضحی کی تیاریوں میں مشکلات کے باوجود اُمید برقرار
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو الشفا اسپتال اور قریبی فیلڈ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق متاثرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔












ہفتہ 6 جون 2026 