ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی(Mohsen Rezaei) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد کہا ہے کہ خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
محسن رضائی نے کہا کہ حملہ آوروں کو آج رات ان کا جواب مل گیا۔
واضح رہے کہ ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں۔
اسرائیلئ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کوناکام بنا رہا ہے۔
ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔












پیر 8 جون 2026 