ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف (Baqir Qalibaf) نے کہا ہے کہ کاغذی سطح پر موجود جنگ بندی اور عملی میدان میں ہونے والی خلاف ورزیاں موجودہ صورتحال کے سنگین تضادات کو سامنے لا رہی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک فریقین کی جانب سے اعتماد سازی کے لیے سنجیدہ اور حقیقی ارادہ سامنے نہیں آتا، ایران کا ردعمل بھی اسی نوعیت میں جاری رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں؛امریکا سے مذاکرات جاری، جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: محمد باقر قالیباف
باقر قالیباف کے مطابق جنگ بندی سے متعلق طے شدہ معاہدوں اور زمینی حقائق کے درمیان بڑھتا ہوا فرق خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ طرزِ عمل باہمی اعتماد کو مزید کمزور کر رہا ہے اور صورتحال کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔












پیر 8 جون 2026 