وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shehbaz Sharif)اور چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باددے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی اور فخر کا احساس دلاتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی بھی دعا کی۔
Heartiest congratulations to Pakistan’s 🇵🇰 football team on winning the 2026 Diamond Jubilee International Football Tournament in the Maldives. Their impressive victory over Afghanistan in the final has brought pride and joy to the entire nation.
Wishing our talented players…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2026
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فٹبالرز نے میدان میں شاندار کھیل اور غیر معمولی جذبے کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی، طویل عرصے بعد پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹائٹل جیتنا پاکستان فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے۔
مزیدپڑھیں:بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر امریکی کانگریس میں بیان دے دیا
انہوں نے کہا کہ فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح ہر سپورٹس مین کے لیے باعثِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، انہوں نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت کی تعریف اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اضح رہے کہ پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی 4 ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
قومی ٹیم نے پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔اس کامیابی کو پاکستانی فٹبال کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک میں فٹبال کے فروغ اور بحالی کی کوششوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔












جمعرات 11 جون 2026 