پرو ہاکی لیگ، پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان کو برطانیہ کا ویزہ نہ مل سکا

Calender Icon جمعہ 19 جون 2026

پرو ہاکی لیگ(Pro Hockey League) میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد شکیل بٹ کے ویزا انکار کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ کے سینئر رکن کا ویزہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان عماد شکیل بٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جاسکیں گے، ان کی جگہ ابو بکر کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے نجکاری سے متعلق اہم اقدامات کی منظوری

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے دوسرے مرحلے کیلئے 21 جون کو بیلجیم سے انگلینڈ جانا ہے، عماد بٹ کے متبادل کا فیصلہ سلیشن کمیٹی جبکہ اعلان فیڈریشن کرے گا۔

پروہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ اور بھارت کا مقابلہ کرنا ہے، ایونٹ کیلئے روانگی سے قبل انجری کے باعث حنان شاہد اور سفیان ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔