فیفا ورلڈ کپ(ٖFifaWorldCup) 2026 سے دوسری میزبان ٹیم بھی آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ نے ہائی ولٹیج میچ میں میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میکسیکو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ ملنے کے باوجود جوڈ بیلنگھم کے 2 گول اور ہیری کین کی پنالٹی پر کیے گئے 1 گول کی بدولت تھری لائنز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے 2 اور ہیری کین نے 1 گول کیا، جب کہ میکسیکو کی طرف سے جولین اور راول نے گول کیے، انگلینڈ کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔
بیلنگھم نے صرف ڈیڑھ منٹ سے کچھ زیادہ وقت میں دو گول کر کے انگلینڈ کو شان دار برتری دلائی، لیکن پہلے ہاف کے اختتام سے قبل جولیان کوئینونیس نے کارنر کک پر گول کر کے میکسیکو کا خسارہ آدھا کر دیا تھا۔
مزیدپڑھیں:لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا
وقفے کے بعد جیرل کوانساہ کو خطرناک انداز میں ٹانگ بلند کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد انتھونی گورڈن کو فاؤل کیا گیا، جس پر انگلینڈ کو پنالٹی ملی اور ہیری کین نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
کچھ ہی دیر بعد وی اے آر کے جائزے میں فیصلہ ہوا کہ ہیری کین نے برائن گوتییریز کے خلاف فاؤل کیا ہے، جس پر میکسیکو کو پنالٹی دی گئی۔ راؤل خیمنیز نے 12 گز کے فاصلے سے یہ پنالٹی کامیابی سے گول میں تبدیل کر دی، تاہم انگلینڈ نے آخری آدھے گھنٹے تک شدید دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بالآخر ناروے کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلے کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔












پیر 6 جولائی 2026 