انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر(Jos Butler) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔
اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی رنز 14,833 ہو گئے جو انہوں نے 492 اننگز میں بنائے۔
Jos is the boss 🙌 pic.twitter.com/g93E7IkiBf
— Cricinfo (@cricinfo) August 5, 2026
یوں جوس بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کے 14,803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔پولارڈ نے یہ رنز 663 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں اسکور کیے۔
اس فہرست میں ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہیں جنہوں نے 455 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 14,562 رنز اسکور کیے۔













جمعرات 6 اگست 2026 

