سوشل میڈیا(Social Media) میں وائرل ہونے کے جنون نے 12 انسانوں کو زندگی سے محروم کر دیا۔
برطانیہ اور آئرلینڈ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے جنون میں مبتلا لوگ رانگ سائیڈ پر گاڑی چلا کر اور ڈرائیونگ کے دوران خطرناک کرتب کرنے کے ساتھ اس احمقانہ خطرناک کام کی ویڈیو گرافی کرنے لگے ہیں۔ رانگ سائیڈ پر گاڑی چلانے اور خطرناک کرتب کرنے کے دوران سنگین حادثات ہو رہے ہیں۔ ایسے حادثوں میں اییک ہفتے میں 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
شمال مشرقی انگلینڈ کے شہر مڈلزبرا کے قریب اہم شاہراہ اے۔66 پر ہفتے کی صبح سنگین وائلیشن میں ملوث ایک مشکوک گاڑی کے تعاقب کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تعاقب سے بچنے کے لیے غلط سائیڈ پر آنے والی گاڑی نے صحیح سمت میں موجود پولیس کار کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس افسران سمیت 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل گزشتہ اتوار کو آئرلینڈ میں ڈبلن کے مغرب میں واقع ایم۔9 موٹروے پر غلط سائیڈ پر تیز رفتار سے جاتی گاڑی کی دوسری گاڑی سے آمنے سامنے ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں 5 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسری گاڑی میں سوار ایک بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
آئرلینڈ کے حکام کے مطابق سڑکوں پر غلط سمت میں ڈرائیونگ کا یہ خوفناک سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے استعمال کئے جانے والے سٹنٹس کا حصہ ہے۔ لوگ سٹنٹ کر کے ان حرکتوں کی ویڈیو بناتے ہیں۔ جن کو کوئی سٹنٹ کرنا نہیں آتا وہ رانگ سائیڈ پر کار لے جا کر ریش ڈرائیونگ کی “مہارت” کی ویڈیو گرافی کرتے ہیں۔ مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں سے بچنے کے عمل کی سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، جن کو دیکھ کر مزید لوگ ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں اور اپنے ساتھ نارمل انسانوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی عدالت، ٹرمپ کی پاکستان سمیت 75 ممالک پر ویزا پابندی کالعدم قرار
آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے ان حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر اس قسم کی لاپرواہی اور خطرناک رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان حرکتوں کو فوراً بند ہونا چاہیے۔
پولیس چیف جسٹن کیلی نے بھی خبردار کیا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا کی ویوز اور لائکس کی خاطر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
ڈبلن کی ایم۔50 موٹروے پر بھی چوری شدہ گاڑی کے ذریعے غلط سائیڈ ڈرائیونگ کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔













اتوار 23 اگست 2026 

