لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، بہاولپور پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور(Lahore) پہلے نمبر پر رہا، جہاں فضائی آلودگی کے ذرات کی تعداد 235 ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی شہر کولکتہ 227 ذرات کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بہاولپور 426 ذرات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

مزیدپڑھیں:سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر چیڈ سئیرز نے سینڈ پیپر کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی بلند شرح ریکارڈ کی گئی۔ سی آر پی آفس گلبرگ میں ذرات کی تعداد 298، برکی روڈ پر 291 اور کینٹ میں 264 ریکارڈ کی گئی۔

اقبال ٹاؤن میں 239، ماڈل ٹاؤن میں 230، ڈیفنس میں 214 جبکہ عسکری 10 میں فضائی آلودگی کے ذرات کی تعداد 167 ریکارڈ کی گئی۔