لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، 2 ارب 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز منظور کرلیے گئے۔
دنیا نیوز کو حاصل ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال خصوصی گلف اسٹریم طیارے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری حاصل کی گئی تھی، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی توثیق کر دی ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ طیارے کے اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی مالی وسائل کی ضرورت ظاہر کی گئی، جس کے بعد 2 ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی رقم کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی گئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا اضافی فنڈز کی منظوری کا مقصد وی آئی پی طیارے کے اخراجات کو پورا کرنا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے حکومتی تجویز کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں:لطف الرحمان کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضادات، سوالات اٹھ گئے
مزید برآں گلف سٹریم طیارہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استعمال میں ہے، تاہم اس کے اخراجات میں اضافے کے باعث مزید اربوں روپے مختص کیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سرکاری وسائل کے استعمال اور طیارے پر آنے والے مجموعی مالی بوجھ سے متعلق سوالات بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔












اتوار 15 نومبر 2026 