فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ

Calender Icon پیر 16 نومبر 2026

پیرس: فرانس میں بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے میں طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے منسلک معلومات بھی لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے لاکھوں شہریوں کی حساس اور نجی معلومات کی سلامتی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے ڈیٹا چوری کے واقعے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ معلومات کی نوعیت اور سائبر حملے کے دائرہ کار کا تعین کرنے کے لیے سکیورٹی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی فضائی میزبانوں سے جنسی زیادتی کی کوشش

سائبر حملے نے فرانس میں ڈیجیٹل ڈیٹا کے تحفظ اور صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔