وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 74 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سرکل لاہور کے مطابق گرفتار ملزم امجد خان ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے غیر قانونی مالی لین دین اور تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں:گھر میں چور داخل، امریکی اداکار پولیس سے پہلے اہلیہ کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے
ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔












ہفتہ 18 اپریل 2026 