وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان جائینگے۔ جے ڈی وینس کے ساتھ وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان(pakistan) جائیں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کے ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر سوموار کے روز اسلام آباد جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی یہ ہی شخصیات پاکستان آئیں تھی۔
اس سے قبل ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے خود بھی اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ شاید میں بعد میں کسی اور تاریخ کو چلا جاؤں، ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کل کیا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز پرکسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، متحدہ عرب امارات
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔












اتوار 19 اپریل 2026 