United Kingdom میں مستقل رہائش (سیٹلمنٹ) حاصل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو حالیہ برسوں کے رجحان کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2025ء پر ختم ہونے والے سال کے دوران مجموعی طور پر 163,353 افراد کو سیٹلمنٹ گرانٹس جاری کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 18 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2018ء کے بعد سے مستقل رہائش حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل سے جون) میں اس رفتار میں معمولی کمی بھی نوٹ کی گئی۔
‘چیٹ جی پی ٹی’ سے کی گئی گفتگو قتل کیس میں اہم ثبوت بن گئیمزید پڑھیں؛
مزید تفصیلات کے مطابق تقریباً 39,946 گرانٹس ایسے افراد کو دی گئیں جو پناہ گزین یا انسانی بنیادوں پر رہائش کے مستحق تھے۔ خاندانی بنیادوں پر 45,170 افراد کو مستقل رہائش ملی، جو مارچ 2014ء کے بعد دوسری بڑی سالانہ تعداد ہے۔ اسی طرح ورک روٹ کے تحت 59,766 افراد کو سیٹلمنٹ دی گئی، جبکہ 18,471 گرانٹس دیگر کیٹیگریز میں شامل افراد کو جاری کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق یہ سہولت صرف ان افراد کو دی جاتی ہے جو برطانوی حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔ سیٹلمنٹ گرانٹ ملنے کے بعد افراد کو برطانیہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے، کام کرنے اور زندگی گزارنے کی مکمل اجازت حاصل ہو جاتی ہے۔












ہفتہ 2 مئی 2026 