میکسیکو ،1ماہ سے تکلیف دہ کھانسی میں مبتلا خاتون موت سے بال بال بچ گئیں

Calender Icon پیر 4 مئی 2026

کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ(nose ring) کی موجودگی کا انکشاف۔ایک مہینے سے کھانسی میں مبتلا خاتون نے کیفیت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹر سے رابطے کا فیصلہ کیا

26 سالہ مونیکا بیراجاس ایک مہینے سے کھانسی میں مبتلا تھیں۔ تاہم، کیفیت میں بہتری نہ آنے پر انہوں نے بالآخر ڈاکٹر سے رابطے کا فیصلہ کیا۔ایکس رے کرانے پر معلوم ہوا کہ انہیں یہ کھانسی ان کی نوز رِنگ کی وجہ سے ہے۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں مونیکا نے بتایا کہ شروع میں تو انہوں نے نوٹِس نہیں کیا کہ ان کی نوز رِنگ غائب ہے اور جب اس پر غور کیا تو یہ گمان بھی نہیں ہوا کہ وہ ان کی سانس کی نالی میں پھنسی ہوگی۔

مونیکا کو اپنی زندگی کی فکر اس وقت لاحق ہوئی جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی دھاتی نوز رِنگ شہ رگ سے 0.5 ملی میٹر کے فاصلے پر ہے۔

جس کے بعد انہوں نے ایمرجنسی سرجری طے کی اور 20 منٹ کے کام میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا اور کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔البتہ دوسری سرجری کامیاب ثابت ہوئی اور ڈاکٹروں نے وہ نوز رِنگ نکال لی۔

مزید پرھیں:خوارج کا پاک فوج کی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 7 افراد زخمی، ڈی ایچ کیو وانا منتقل

ڈاکٹروں کے مطابق یہ دھاتی نوز رِنگ ان کے پھیپھڑوں یا شہ رگ کو پنکچر کر سکتی تھی جو ان کی موت کا سبب ہوتی۔