خبردار کیا تھا کہ لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے: اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد ایرانی عہدیدار کا بیان

Calender Icon پیر 8 جون 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی(Mohsen Rezaei) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد کہا ہے کہ  خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

محسن رضائی نے کہا کہ  حملہ آوروں کو آج رات ان کا جواب مل گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں۔

مزیدپڑھیں:راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 4 اہلکارشہید

اسرائیلئ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کوناکام بنا رہا ہے۔

 ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔