آبنائے ہرمز میں صورتحال پر یورپی یونین کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Calender Icon پیر 8 جون 2026

یورپی یونین (European Union) نے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت میں مبینہ رکاوٹوں کے معاملے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین نے اپنے نئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں نافذ کی ہیں۔ ان اقدامات کو خطے میں سمندری راستوں کی آزادانہ آمد و رفت کو متاثر کرنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جن افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی ایک یونٹ بھی شامل ہے، جو ہرمزگان صوبے میں تعینات ہے۔ اس کے علاوہ دو اعلیٰ عسکری شخصیات بھی ان پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛مغربی کنارے میں کشیدگی: یورپی یونین کی پابندیوں پر آبادکاروں کا سخت ردعمل

رپورٹس کے مطابق ان شخصیات میں پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبر زادہ اور حامد حسینی شامل ہیں۔

یورپی یونین کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت اور خطے میں آزاد تجارتی و سفری نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

دوسری جانب اس پیش رفت سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔