امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ ایران نے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ دیر کردی، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ اب عملاً موجود ہی نہیں رہے۔
ڈوڈنلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلانات پر اسرائیل میں نیتن یاہو کے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھڑ گئی
انہوں نے اپنے بیان میں تحریر کیا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدام کچھ نہیں کرتا۔ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج انسانیت کو بھگتنا پڑینگے، ترک صدر
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کردی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔












بدھ 10 جون 2026 