پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق (Abdullah Shafique)کی حالیہ شاندار فارم کے بعد اب کرکٹ حلقوں کی نظریں ان کی انگلینڈ سیریز میں کارکردگی پر مرکوز ہیں۔
ویسٹ انڈین لیجنڈ آئن بشپ کا خیال ہے کہ انگلش کنڈیشنز ہر بیٹر کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہوتی ہیں تاہم عبداللہ شفیق کا مزاج اور مضبوط تکنیک انہیں اس چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ عبداللہ شفیق ایک پُرسکون اور ذمہ دار بیٹر ہیں جو مشکل حالات میں بھی تحمل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آئن بشپ نے مزید کہا کہ اگرچہ عبداللہ شفیق نے ماضی میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ میں چند میچز کھیل رکھے ہیں، جس سے انہیں وہاں کی وکٹوں اور ماحول کا کچھ تجربہ حاصل ہے لیکن اس کے باوجود انگلینڈ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانا کسی بھی بیٹر کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
Will be curious to see how Abdullah Shafique goes in England. He has a very pleasing temperament and technique. England is always a tough challenge although he has played for Yorkshire for a few games.
— Ian Raphael Bishop (@irbishi) August 4, 2026
واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو شان مسعود کی انجری کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلویز کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
انہوں نے پہلی اننگز میں 160 رنز کی ناقابل شکست تاریخی اننگز کھیلی جس سے وہ ویسٹ انڈیز میں 49 سال بعد 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔













بدھ 5 اگست 2026 

