قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ(PCB) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے۔

پی بی کی جانب سے حسن نواز ، حنین شاہ ،نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اسپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایاز صادق کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مسٹری اسپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔