ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔
مزیدپڑھیں:جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹندولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
رپورٹ کے مطابق دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔













جمعہ 21 اگست 2026 

