ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی کے انوکھے جوتوں نے سب کی توجہ حاصل کرلی

Calender Icon پیر 24 اگست 2026

ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی کے منفرد جوتوں نے تقریب میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم دی ڈاگ سٹارزکے پریمیئر میں ایسی سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں دکھائی ہی نہیں دیتیں،جوتے کا منفرد ڈیزائن اور غیر معمولی فیشن اسٹائل دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔

شینیل کی ان منفرد سینڈلزکو نیکڈ سینڈلزکہاجارہا ہے،انکا ڈیزائن عام جوتوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ پاؤں کو ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتی ہیں جبکہ پاؤں کا بیشتر اور آگے والا حصہ کھلا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:ای سی سی اجلاس، پی آئی اے کیلئے حکومتی گارنٹی اور ریکوڈک کی سیکیورٹی کیلئے گرانٹ منظور

مارگریٹ کوالی کےاس منفرد انداز کی تصاویر اورویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،جہاں صارفین کی جانب سے جوتوں کے ڈیزائن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔