پاکستانی کرکٹر عماد وسیم(Imad Wasim) کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے الزامات کے بعد کرکٹر کی بہن اور نئی اہلیہ نائلہ راجہ بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔
ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی اور عماد وسیم کے خاندان سے متعلق مختلف دعوے کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سسرال میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا جبکہ انہوں نے اپنی ایک حمل کے خاتمے سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کیے۔
ثانیہ کے بیانات کے بعد عماد وسیم کی بہن نے سوشل میڈیا پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کیا اور انہیں اپنے خاندان کے بارے میں مزید بات نہ کرنے کا کہا۔
کرکٹر کی بہن نے ثانیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے خاندان سے متعلق بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔





دوسری جانب عماد وسیم کی نئی اہلیہ نائلہ راجہ نے بھی ثانیہ اشفاق کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے خلاف کیے گئے دعووں کی تردید کی۔ انہوں نے بالخصوص اس دعوے کو مسترد کیا کہ ان کی اس سے قبل تین شادیاں ہو چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نالہ لئی میں پانی کی سطح پھر تیزی سے بلند ہونے لگی، پری الرٹ جاری


معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ثانیہ اشفاق نے بھی عماد وسیم کی بہن اور نائلہ راجہ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے اپنا مؤقف برقرار رکھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس تنازع میں سامنے آنے والے متعدد سنگین الزامات فریقین کے ذاتی دعوے ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔













بدھ 2 ستمبر 2026 

