ثقلین مشتاق کو اپنے داماد کے سوا کچھ نظر نہیں آتا: توصیف احمد

Calender Icon ہفتہ 19 ستمبر 2026

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد(Tauseef Ahmed ) کے ان الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثقلین نے شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ان پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

توصیف احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹیم سلیکشن میں مبینہ جانبداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثقلین شاداب کے علاوہ کسی اور کھلاڑی کو نہیں دیکھتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں فون کرکے شاداب کے معاملے میں نرمی برتنے کا کہا گیا۔

میزبان فواد عالم کی جانب سے ثقلین مشتاق کا نام لینے پر توصیف احمد نے اثبات میں جواب دیا۔


سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے توصیف احمد سے کہا کہ اگر ان کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کریں۔

مزیدپڑھیں:مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات آنا شروع

ثقلین کا کہنا تھا کہ انہوں نے توصیف کو سینئر ہونے کے ناطے احترام سے فون کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بھی مکمل ریکارڈ موجود ہے اور اگر توصیف اپنا ریکارڈ جاری کرتے ہیں تو وہ بھی اپنا ریکارڈ سامنے لانے کے لیے تیار ہیں تاکہ عوام خود حقیقت کا فیصلہ کر سکیں۔