مظفر آباد، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
7 دسمبر 2025
آزاد کشمیر میں مظفرآباد شہر، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔