امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب(IRGC) کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی حملوں کا جواب، ایران نے عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا ڈالا
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا، یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جب ان پر کارروائی کی گئی۔












جمعرات 11 جون 2026 