فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار فیفا عالمی رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں نے ایک ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
فیفا ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل(Semi Final) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جبکہ انگلینڈ نے ناروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔
اب سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک فرانس اور تیسرے نمبر کی ٹیم اسپین آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ فیفا عالمی رینکنگ متعارف ہونے کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دنیا کی ٹاپ چار رینکنگ رکھنے والی تمام ٹیمیں ایک ساتھ پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں، جو ٹورنامنٹ کی اعلیٰ معیار کی مسابقت کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان ، آپریشن شعبان جاری؛ ہلاک خارجی دہشتگردوں کی تعداد 109 ہو گئی
واضح رہے کہ فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں فرانس پہلے، ارجنٹائن دوسرے، اسپین تیسرے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث دونوں سیمی فائنلز کو ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے اور ہائی وولٹیج مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔












اتوار 12 جولائی 2026 