ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم(Hockey Team) نے چین کو شکست دےکر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے ، دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

مزیدپڑھیں:49 گیندوں پر سنچری، محمد شہزاد نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا پاکستانی ریکارڈ قائم کردیا

28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے ایک شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا۔

یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔