80روپے پیٹرولیم لیوی برقرار، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 10 دن میں کتنا مہنگا ہوا؟
29 جولائی 2026
حکومت اس وقت پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ لیوی بٹور رہی ہے۔ 8 روپے 64 پیسے تیل کمپنیوں کے منافع، 7 روپے 87 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن اور 15 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصولی جاری ہے۔ اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پیٹرولیم لیوی، 8 روپے 64 پیسے تیل کمپنیوں کا منافع، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 5 روپے فریٹ مارجن اور 15 روپے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔