آٹے کی شدید قلت،20 کلو کا تھیلا 900 2روپے تک پہنچ گیا، سینیٹر عبدالقادر
6 جولائی 2026
اگر حکومت نے فوری، مؤثر اور پائیدار اقدامات نہ کیے تو آٹے کا بحران نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ معاشی اور سماجی استحکام کیلئے بھی سنگین چیلنج بن سکتا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر سنبھالیں، قیمتوں کو مستحکم کرنے، مصنوعی قلت کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اور مربوط حکمت عملی اختیار کریں تاکہ مزید مہنگائی اور عوامی مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔