اقوام متحدہ میں ایران کا پاکستان سے اظہارِ تشکر، سلامتی کونسل اجلاس پر شدید اعتراض
12 جولائی 2026
آبنائے ہرمز کے حوالے سے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اس اہم بحری گزرگاہ میں بحری آمدورفت کی بحالی اور بارودی سرنگوں کی صفائی کی ذمہ داری صرف ایران کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت سے نہ صرف معاہدے پر عمل درآمد متاثر ہو سکتا ہے بلکہ خطے میں کشیدگی بھی مزید بڑھ سکتی ہے۔