پُرامن احتجاج ہمارا حق ، کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، سہیل آفریدی
23 ستمبر 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک آئین میں پرامن احتجاج کا حق موجود ہے ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے، خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان کے عوام کو پیغام ہے، گھبرانا نہیں، ڈرنا نہیں، جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا ڈرپوک ہوتا ہے، اپنے حق اور حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہے، پرامن جدوجہد جاری رکھنی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد ظلم کا دور ختم ہوگا۔