وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم
11 جنوری 2026
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے۔۔۔