سندھ: قتل کیس میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل منظور
10 فروری 2026
سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے کیس میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزم کی اپیل منظور کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم غلام حیدر نے 2023ء میں رقم کے تنازع پر شہری کو قتل کیا تھا۔