پنجاب کے تمام اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی
10 جنوری 2026
پنجاب کے تمام اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ آج بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہے۔۔۔۔