فلپائن میں سیلابی پانی سے بھرے چرچ میں جوڑے کی شادی
2 ستمبر 2026
شدید بارش، سیلابی پانی اور چرچ کی مشکل صورتحال کے باوجود لیان لیزا گالانگ اور گلبرٹ چیکو نے اپنی شادی کو ملتوی کرنے سے انکار کرکے ثابت کیا کہ بعض اوقات محبت اور عزم حالات سے زیادہ طاقتور ثابت ہوتے ہیں۔ ان کی زیرِ آب شادی کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر ایک منفرد اور یادگار محبت کی داستان کے طور پر گردش کررہی ہیں۔