کراچی کورنگی، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی
7 ستمبر 2026
ایس ایچ او زمان ٹاون انسپکٹر ایاز خان نے بتایا کہ پولیس نے دوسرے ڈمپر کو نذر آتش ہونے سے بچا لیا ہے ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہوگیا ، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ ڈمپر کو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔