یکم مارچ کو کویت پر ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی مارے گئے: واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ(The Washington Post) نے دعویٰ کیا کہ یکم مارچ کو کویت کی شعیبہ بندرگاہ پر ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ایران امریکا جنگ کے دوسرے روز کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے، زخمی امریکی فوجیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی، یہ حملہ امریکی فوج کیلئے اس جنگ کا مہنگا ترین حملہ ثابت ہوا۔

مزیدپڑھیں:امریکی افواج نے ایران پر مزید حملوں کا آغاز کر دیا، سینٹ کام

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملے میں بچ جانیوالے اہلکاروں کے مطابق امریکی جرنیلوں نے وارننگ کو نظر انداز کیا تھا، امریکی کمانڈروں کو وارننگ دی گئی تھی کہ نشانہ بنائی جانیوالی تنصیب غیر محفوظ ہیں۔