دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور شروع
28 ستمبر 2025
دبئی میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم پر مبنی مسافروں کے کوریڈور نے کام شروع کردیا، پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کے بغیر امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل ہونے لگا۔ اسمارٹ کوریڈور سے بیک وقت 10 مسافر گزر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں اسمارٹ کوریڈور کا منصوبہ ہے۔۔۔۔