سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کی سزا کالعدم قرار
14 مئی 2026
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ اس مقدمے میں رشوت، ذاتی فائدے یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے واضح اور ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے قرار دیا کہ محض انتظامی بے قاعدگی یا طریقہ کار کی غلطی کو مجرمانہ نیت ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں سمجھا جا سکتا۔