شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح، وفاقی پولیس کا کومبنگ آپریشن
20 جنوری 2026
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔ زونل ایس پیز کی نگرانی میں کیے جانے والے اس آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 281 افراد، 164 گھروں اور 16 دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔۔۔۔