سپریم کورٹ: یقین دہانیوں پر ریلیف، عمران خان کی شفا منتقلی کا حکم جاری
18 اگست 2026
جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی، جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو کیا آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔