وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
13 جون 2026
وزیراعظم نے اس موقع پر ریاستِ قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کو پاکستان کے سرکاری دورے کی اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔