ڈیجیٹل پاکستان ؛ 2 ہفتوں میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد عازمین حج رجسٹرڈ
6 جولائی 2026
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نئی ہدایات جاری ہونے تک حج 2027ء تا 2030ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا یہ ڈیجیٹل عمل بلا تعطل چوبیس گھنٹے جاری رہے گا، وزارت نے حج کے خواہش مند تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخوں میں کسی بھی ممکنہ سسٹم اوور لوڈ یا رش سے بچنے کے لیے جلد سے جلد پاک حج ایپ یا پورٹل کے ذریعے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر لیں۔