خیبرپختونخوا حکومت کی دہشتگردوں سے ملی بھگت کے شواہد موجود ہیں، خواجہ آصف
7 اکتوبر 2026
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مطالبے پر لانگ مارچ کے فیصلے کی مجھے مکمل معلومات نہیں، ہمیں قید کے دوران کون سی سہولیات حاصل تھیں، پی ٹی آئی کو اپنے ماضی پر بھی نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت کا کردار ادا کرنا چاہیے، دہشت گرد جماعت کا نہیں۔