سالہا سال سے پاکستانی عوام کا مداح رہا ہوں، انتونیو گوتیرس کا نشان امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار
7 اکتوبر 2026
صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی امن برقرار رکھنے والے اہلکار دنیا بھر کے 48 یو این مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ پاکستان کے کامل تعاون کا اعادہ کیا۔