حکومتی ادارے بے بس، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی والے سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
11 مئی 2026
کراچی کےشہری بدستورملک میں سب سے زیادہ مہنگاآٹاخریدنے پرمجبور ہیں جہاں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت ایک سو روپے مزید بڑھ کر دو ہزارچھ سو روپے تک پہنچ گئی۔اس سے پہلے کراچی میں آٹےکے بیس کلو تھیلےکی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے تک تھی ۔